Mufti Syed Hamid Raza Qadri
Founder Al-Hanfi Academy
پیر طریقت حضرت مفتی سید حامد رضا قادری حنفی ایک ممتاز روحانی و دینی شخصیت ہیں۔ آپ نے جامعہ شمسیہ اور خانقاہ سمرقندیہ سے فراغت حاصل کی ہے۔
آپ کا شمار ممتاز صوفی اسکالر پیر طریقت حضرت سید شمس اللہ جان مصباحی المعروف بابو حضور کے خاص شاگردوں میں ہوتا ہے۔ نیز آپ کو حضور قائد ملت اسلامیہ حضرت سید محمود اشرف الاشرفی الجیلانی، کچھوچھہ مقدسہ سے اجازت و خلافت حاصل ہے۔
اس وقت آپ جامعہ برکاتیہ انوار العلوم کے ناظم اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ الحنفی اکیڈمی اور الحنفی فاؤنڈیشن کے بانی بھی ہیں۔
آپ دینی تعلیم، اصلاح معاشرہ، تبلیغ دین اور خدمت خلق کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ کی روحانی رہنمائی اور دعاؤں سے فیض حاصل کرنے کے لیے مخلوق خدا کی ایک بڑی تعداد آپ کی خدمت میں حاضر ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ حضرت کی عمر، صحت، عزت اور برکت میں خوب اضافہ فرمائے، اور آپ سے دینِ اسلام کی مزید عظیم خدمات لے۔ آمین یا رب العالمین۔
Articles - ارشادات
Articles load ho rahe hain...